جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: حزب اللہ نے میزائل مار کر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

الجزیرہ کے مطابق بدھ کو حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں بیت ہلیل کے اوپر سے پرواز کرنے والے ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس سے وہ پیچھے ہٹنے پڑا۔

تاہم حزب اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس کے میزائل نے ہیلی کاپٹر کو ہٹ کر دیا تھا یا نہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لبنان بھر میں اسرائیل کی بمباری اور اس ہفتے لبنان کے جنوب میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے، لڑائی میں شدت آنے کے بعد یہ حزب اللہ کا اسرائیلی ہیلی کاپٹر پر پہلا میزائل حملہ ہے۔

لبنان میں 8 فوجیوں کی ہلاکت، اسرائیل نے تصدیق کردی

دوسری طرف اسرائیل کی فوج نے اطلاع دی ہے کہ فضائی دفاعی الارم بجنے کے بعد تل ابیب کے ساحل پر فضائی حدود میں 2 ڈرونز کی موجودی کا پتا چلا۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایک ڈرون کو تل ابیب میٹروپولیٹن علاقے کے ساحل سے دور سمندری جگہ میں روکا اور دوسرا کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ وسطی بیروت میں رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان بھر میں اسرائیلی حملوں میں مزید 46 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں