غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے دوران حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ائیر ڈیفنس بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے کئی راکٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر روشنی اور دھواں پھیلا ہوا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے، جس کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے علاقے کریات شمعون کی 2 بستیوں پر راکٹ حملہ کیا تھا۔
غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے ہولناک ہیں، ملالہ یوسفزئی
حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی بستیوں پر حملہ جنوبی لبنان میں حملے کے جواب میں کیا گیا تھا۔