منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر نہریہ میں راکٹ حملے کئے گئے، جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی واصل جہنم ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے کچھ کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ کچھ میزائل مختلف مقامات پر گرے۔

حزب اللّٰہ کے راکٹ نہریہ شہر میں ایک گودام پر بھی گرے جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

حزب اللّٰہ کی جانب سے تل ابیب کے قریب اسرائیلی ایئر بیس پر میزائل حملے کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کے جنوب میں ایک ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، آس پاس کے علاقے بھی بمباری سے ہونے والی تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں۔ تازہ فضائی حملے میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں ہر طرف تباہی ہی تباہی پھیل چکی ہے، پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی افواج کا حملہ ایک سنگدلانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 28 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان پناہ گزین کیمپوں میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد میں پناہ لئے ہوئے تھی تاہم ان پر بھی یہودی افواج نے بمباری کردی۔

ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں، گزشتہ روز پہلے نصیرت میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی افواج نے بمباری کی جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو العودہ ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کو جیسے ہی ہسپتال پہنچایا گیا تو وہاں بھی صیہونی دہشت گردی کرتے ہوئے بارود برسا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے علی الصبح غزہ شہر اور بیت حنون میں گھروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے۔

عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں، حماس

گزشتہ سال اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں