حزب اللہ کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے 50 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔
اس سے قبل حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کچھ ہفتے قبل ہوئی۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 8 اکتوبر کو ان کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے شہید بھائیوں سے عہد کرتے ہیں کہ آزادی اور فتح کے مقاصد کے حصول تک مزاحمت اور جہاد کا راستہ جاری رکھیں گے۔
ہاشم صفی الدین کی شہادت پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے قسام بریگیڈز نے بیان جاری کیا۔ اس نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں شہید کے کردار کی تعریف کی۔
یہودیوں کیخلاف پوسٹ، برطانوی مسلم خاتون پولیس افسر نوکری سے فارغ
قسام بریگیڈز نے کئی سالوں سے صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمتی محاذ کی تعمیر اور مضبوطی میں ان کی عظیم شراکت کا بھی ذکر کیا۔