جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

آریز احمد اور حبا بخاری نے نادیہ خان سے متعلق تنازع پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے نادیہ خان سے متعلق تنازع  پر لب کشائی کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز احمد کے ساتھ شرکت کی اور نادیہ خان سے متعلق تنازع پر اظہار خیال کیا۔

آریز احمد نے کہا کہ انڈسٹری میں تقریباً ہر کوئی جانتا تھا کہ ہم والدین بننے والے ہیں کیونکہ حبا بخاری ڈرامے کی شوٹنگ کروارہی تھیں لیکن لوگوں کے پاس شائستگی ہے کہ وہ خود سے آگے بڑھ کر اس خوشخبری کو شیئر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میزبان و اداکارہ نادیہ خان سب جانتی تھیں لیکن انہوں نے اس بات کا اعلان ٹی وی پر کردیا، کچھ باتیں آپ کی اپنی ہوتی ہیں جو آپ دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

حبا بخاری نے بتایا کہ جب وہ حاملہ تھی تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایوارڈ کی تقریب میں پہنے گئے لباس پر بھی تنقید کی گئی، ہر کسی کی اپنی رئے ہوتی ہے اور شاید لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن میں صرف خود کو دیکھتی ہوں اور کسی کی رائے پر توجہ نہیں دیتی۔

واضح رہے کہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے سے متعلق میزبان نادیہ خان نے ایک شو میں بتایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ آریز نے انہیں بتایا ہے کہ حبا ماں بننے والی ہیں۔

اس کے بعد کئی روز تک یہ خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں