کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کی شوٹنگ کے دوران تعریف کرنے کے بعد شہر یار منور تذبذب کا شکار ہوگئے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان میں ٹی وی ڈراموں کی خوبصورت جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایک سیگمنٹ میں حبا بخاری سے سوال کیا گیا کہ کسی شوٹنگ کے دوران کوئی خاص واقعہ پیش آیا؟ جس پر انہوں نے اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل ’رد‘کی شوٹنگ ایک واقعہ بیان کیا اور ساتھی اداکار شہر یار منور کے رویے کی تعریف کی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے لائٹنگ کا کام جاری تھا تو ڈرامے کے ہیرو شہر یار منور نے ازراہ مذاق کہا کہ دیکھیں آپ اس لائٹ میں کتنی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ جس پر میں نے بھی مذاق میں کہہ دیا کہ کیوں کیا آپ کو جیلیسی ہورہی ہے۔
اس جواب پر شہر یار منور گھبرا گئے اور فوراً کہا کہ نہیں حبا جی مجھے کوئی جیلیسی نہیں میں تو چاہوں گا کہ آپ اچھی لگیں۔ لیکن ان کو لگا کہ شاید مجھے ان کی بات بری لگ گئی، شوٹنگ کے بعد وہ پھر میرے پاس آئے اور پھر وضاحت دی کہ میں اس وقت واقعی مذاق کررہا تھا تو میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں میں نے بھی مذاق میں ہی جواب دیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ آریز بہت اچھے انسان ہیں اور میرے سوا کسی اور لڑکی کی طرف دیکھتے بھی نہیں جس پر آریز نے برجستہ کہا کہ میں محبت کے اس مقام پر ہوں جہاں مجھے اس کے علاوہ اور کوئی لڑکی دکھائی نہیں دیتی۔