تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حبا بخاری کس سے منگنی کرنے جارہی ہیں؟

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آریز احمد کو اپنی محبت قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اس دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ جلدی شادی بھی کرلیں گی۔

حبا بخاری کے اس انکشاف کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے منگیتر کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں اور ایسے میں ساتھی اداکار آریز احمد سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے انہیں ’محبت‘ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے منگیتر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے اور کافی لوگ انہیں جانتے بھی ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ان کے جوابات سے مداح یہ خیال کررہے ہیں کہ اداکارہ نے آریز احمد سے منگنی کی ہوئی ہے لیکن وہ وقت آنے پر اپنے اس تعلق کو منظرعام پر لائیں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں سبین کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ آریز احمد ڈرامہ سیریل ’میرے اپنے‘ میں اسامہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی دونوں ایک ساتھ نجی ٹی وی کے ڈرامے تڑپ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -