پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

حبا بخاری نے بیٹی کی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

حبا بخاری کو پاکستانی ٹیلی ویژن کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہیں ان کی شاندار اداکاری اور شاندار انداز کی وجہ سے لاکھوں مداحوں نے سراہا ہے۔

ان کے قابل ذکر ڈراموں میں کئی نام شامل ہیں، حبا بخاری کو حال ہی میں ان کے ایک ڈرامہ سیریل بے پناہ پذیرائی ملی جس نے تقریباً 3 بلین ویوز حاصل کیے۔

 حبا بخاری نے باصلاحیت اداکار آریز احمد کے ساتھ 7 جنوری 2022  کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور ان کے ہاں حال میں ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں حبا بخاری ایک رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ ہم نے کافی تحقیق کے بعد مل کر بیٹی کے لیے ‘آئینور’نام کا انتخاب کیا، اس کا مطلب ہے چاندنی، اور یہ ایک خوبصورت نام ہے۔

حبا نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصاویر شیئر نے کرنے سے متعلق کہا کہ’ آئینور” ابھی بہت چھوٹی ہے، میں اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہماری نیک خواہشات کا اظہار کیا، میں چاہتی ہوں کہ وہ اس کی تصویریں دیکھیں لیکن وہ اس کے لیے بہت چھوٹی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وقت آنے پر ہم اپنی بیٹی کا ایک مناسب تعارف کرائیں گے، اس کے علاوہ، جب ہم باہر جاتے ہیں تب بھی ہم نہیں چاہتے کہ لوگ تصویریں کھینچیں، لوگ اکثر تصویر لینے کی کوشش کرتے ہیں اگر ہم منع کردیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم بدتمیزی کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں