بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

نجی اسکول کے ٹوائلٹ سے خفیہ کیمرہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے سون بھدر ضلع میں واقع ایک نجی اسکول کے ٹوائلٹ (بیت الخلا) سے نصب شدہ خفیہ کمیرہ برآمد ہونے پر طالبات نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق رابرٹس گنج کوتوالی کے علاقے میں واقع نجی اسکول میں 12ویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے اور یہاں طالبات کی بڑی تعداد زیرِ تعلیم ہے۔

ہفتے کی صبح جب ایک طالبہ کی نظر ٹوائلٹ میں خفیہ طور پر نصب کیمرے پر پڑی تو اس نے دیگر طالبات کو آگاہ کیا جس کے بعد یہ معاملہ اسکول انتظامیہ کے علم میں آیا۔

- Advertisement -

دراصل اسکول کے بیت الخلا کی دیوار پڑوس میں موجود ایک رہائشی گھر سے ملتی ہے اور شبہ ہے کہ اس میں رہائش پذیر نوجوان نے خفیہ کیمرہ نصب کر رکھا تھا۔

طالبات کے مطابق جب انہوں نے ہنگامہ برپا کیا تو فوری طور پر کیمرہ ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نوجوان ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔

معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور طالبات کا مؤقف سننے کے بعد نوجوان کو حراست میں لیا جس نے گرفتاری سے قبل کیمرے سے تمام مواد ڈیلٹ کر دیا تھا۔

طالبات نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات اور جرم ثابت ہونے پر گرفتار نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں