بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ہندو لڑکی کو پسند کرنے کا الزام، انتہاپسندوں نے مسلمان لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میرٹھ : بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند آدیتیہ یوگی ناتھ کے وزیراعلی بنتے ہی مسلمان گھروں میں بھی غیرمحفوظ ہوگئے، میرٹھ میں انتہاپسندوں نے مسلمان لڑکے کے گھرپردھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش میں وزیراعلی یوگی ناتھ کی سرپرستی میں انتہا پسندی کا راج ہے، مسلمان گھروں میں بھی محفوظ نہ رہے، انتہاپسند ہندو بلاجواز مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگے، میرٹھ میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب ہندوانتہا پسندوں نے مسلمان لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

لڑکے کا قصور یہ بتایا کہ وہ ہندو لڑکی کو پسند کرتا ہے، ہندو انتہا پسند زبردستی لڑکے کو گھسیٹ کر تھانے لے گئے، مسلمان لڑکے کے گھرمیں زبردستی گھسنے کے جرم میں انتہاپسنوں کے خلاف کارروائی کے بجائے پولیس بھی ان کی حامی نکلی۔

ہندو لڑکی سے ملنے پر مسلمان لڑکا قتل

یاد رہے چند روز قبل مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع گوملا میں مسلمان لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑنے کے بعد واپس آرہا تھا کہ ہنو انتہا پسندوں نے اسے پکڑلیا، اسے لڑکی کے سامنے ایک کھمبے سے باندھ دیا اور کئی گھنٹے تک اسے چھڑیوں اوربیلٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔


مزید پڑھیں : اینٹی رومیواسکواڈ کی تشکیل‘ الہ آباد ہائی کورٹ نےمنظوری دے دی


واضح رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے نئے وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے ضلع کے خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی واردات کو روکنے کے لئے ہر تھانے میں اینٹی رومیو اسکواڈ بنانے کےاحکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد کوئی بھی آدمی لڑکی ساتھ نظر آئے تو فوراً ہی لڑکے کو پولیس نے پکڑ لے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں