اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

شدید بارشوں کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور فلڈ ایڈوائزری کے پیش نظرہفتہ ،اتوار کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، ملاکنڈ ،ہزارہ، بنوں ڈویژن متاثر ہوسکتےہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نےفلیش فلڈایڈوائزری کے پیش نظر تمام ملازمین کی ہفتہ اتوار کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور ملازمین کو19 اور 20 اپریل کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ترجمان نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنےاورموثررابطہ کاری کیلئےچھٹیاں منسوخ کی گئیں، ایمرجنسی سینٹرہفتہ اوراتوار کومکمل فعال رہے گا۔

اسلام آباد اور راول پنڈی کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ہے، پنجاب کے کئی شہروں میں تیزہواؤں اوربارش سے فصلیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں، کسان نقصان سے بچنے کے انتظامات کرلیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزورعمارتوں اوردرختوں سےدور رہیں، عوام کوہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سےرابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائےکابل اورمنسلک دریاؤں میں18 سے20 اپریل شدیدسیلابی صورتحال کاخدشہ ہے، مغربی ہواؤں کاطاقتورسلسلہ آج رات کےپی کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بالائی کے پی میں شدیدبارش سےدریائےکابل اورمنسلک دریاؤں میں سیلابی ریلوں کاخطرہ ہے، ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنےاورپیشگی اقدامات کی ہدایات کردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں کےرہائشیوں اورکسانوں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں