تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی طبی عملے کی زبردست ستائش، قومی ہیرو قرار

ریاض: سعودی وزیر صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے طبی عملے کو ملک و قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل اسٹاف کی بھرپور کوششوں سے جلد کورونا بحران پر قابو پالیں گے۔

وزیر صحت نے فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر شعبہ صحت سے وابستہ دیگر طبی عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کہ گہرائیوں سے تمام اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں کام کرنے والے اپنے ہیروں کا مشکور ہوں۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ان ہیروز کا بہت شکریہ جو دن رات وبا کے خلاف لڑ رہے ہیں، مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد انتہائی کم ہے جو کہ ہمارے طبی عملے کی کامیابی، تجربہ اور ہنر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر گلی، محلوں میں طبی ٹیمیں معائنہ کر رہی ہیں کیونکہ ہمارے پاس ایسی ٹیم موجود ہے جو مشکل اور کٹھن صورتحال میں کام کرنے کا ہنر اچھی طرح جانتی ہے۔

Comments

- Advertisement -