گردے کے امراض میں مبتلا افراد کو دن میں کتنے گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے؟ اہم تحقیق سامنے آگئی۔
وزن کم کرنے کے لیے لوگ اپنی خوراک میں بہت سی تبدیلیاں کرتے ہیں اور زیادہ پروٹین کا استعمال کرتے ہیں جس سے گردے بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔
اگر کسی شخص کو پہلے سے ہی گردے کی بیماری ہے تو زیادہ پروٹین والی خوراک لینا اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
بھارت کے ماہر امراض گردہ نے اس بارے میں کی تحقیق میں بتایا کہ ہر صحت مند شخص کو دن میں صرف 0.83گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق پودوں سے حاصل کی جانے والی پروٹین کے مقابلے میں جانوروں سے حاصل پروٹین کا استعمال گردے کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جانوروں کی پروٹین میں زیادہ مقدار میں سرچوریٹڈ چربی ہوتی ہے
یہ بھی پڑھیں:کیا آلو واقعی موٹاپے کا ذمہ دار ہے؟
جم جانے والے زیادہ تر لوگ پروٹین سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں جو کہ مسلز کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے، لیکن اس کا بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور اس طرح سے ہمارے جسم میں کیلشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جوکہ گردے پر بوجھ کا سبب بنتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ 1.5 کلو گرام سے زیادہ پروٹین استعمال نہ کریں، زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک بھی استعمال نہ کریں، تازہ پھل اور سبزیاں کھانے کی عادت اپنائیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔