اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کانپور: بھارتی ریاست یوپی کے کانپور کے گوال ٹولی تھانے کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک شخص ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پر دیش کے کانپور کے گوال ٹولی تھانے کے علاقے میں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لئے جانے والے دو افراد ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگئے۔

اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے شخص کو تشوشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں افراد اپنے ہاتھوں میں جلوس میں اٹھائے جانے والے علم کو اوپر اٹھائے ہوئے تھے جو ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا، بجلی کے جھٹکے سے دونوں بری طرح سے جھلس گئے۔

مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کردی ہے، دوسرے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سوٹ کیسوں میں بند لاشیں پل سے نیچے پھینکنے کے دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار

یاد رہے کہ کانپور کے بابو پرواہ علاقے میں تقریبا 15 سال قبل محرم کے ہی کے جلوس میں علم بجلی کے تار سے ٹکرا گیا تھا، جس کے سبب دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں