تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فلم ’پٹھان‘ بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی

ممبئی: سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ہر سُو چرچے ہیں جس کی وجہ سے یہ ریکارڈ توڑ بزنس کر رہی ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سلمان خان کی مختصر انٹری دیکھنے کو ملی۔

’پٹھان‘ کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت میں اس نے 453 کروڑ اور دنیا بھر میں 276 کروڑ کما لیے جس کے بعد فلم کی مجموعی کمائی 729 کروڑ (بھارتی روپے) ہوگئی۔

25 جنوری کو ریلیز ہونے کے بعد ’پٹھان‘ 10 دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دنیا کی پہلی ہندی فلم بن گئی۔

’پٹھان‘ نے بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا جن میں کے جی ایف: چیپٹر 2، ’باہوبلی 2‘، ’دنگل‘، ’سنجو‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ’پٹھان‘ کو امریکا میں 10 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے والی فلموں ’دی بنشیز آف انشیرین‘، ’ٹار‘، ’ٹرائینگل آف سیڈنیس‘ اور ’وومن ٹاکنگ‘ پر برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -