ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

معیشت کے لیے خوشخبری: ایک ماہ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں، یہ جون 2020 کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول ہوئیں، جولائی 2020 میں 2 ارب 76 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں ساڑھے 36 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ کسی ایک مہینے میں پاکستان میں آنے والی ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ترسیلات زر جون 2020 کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں۔

جولائی میں سعودی عرب سے 82 کروڑ ڈالر بھیجے گئے، عرب امارات سے 53.82 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 39 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 25 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

اس حوالے سے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں جو پہلے کبھی نہیں دی گئیں، کنسٹرکشن سے 40 انڈسٹریز وابستہ ہیں جس سے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں