جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حجاب پر پابندی کا معاملہ: بھارتی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب کا معاملے پر مسلمان طالب علم سپریم کورٹ پہنچ گئے تاہم سپریم کورٹ نے درخواست پر فوری سماعت سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے کالجوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز سپریم کورٹ میں بھی گونجنے لگی ہے، طالبہ نے کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

طالبہ نے سپریم کورٹ میں عبوری فیصلے کے خلاف درخواست کی، جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ کرناٹک میں کیا ہورہا ہے لیکن اسے قومی سطح کا مسئلہ نہ بنائیں، مناسب وقت پر مداخلت کریں گے۔

تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی گونج بھارتی سپریم کورٹ تک پہنچ گئی

بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے کا کیس سنگل بینچ نے لارجر بینچ کو بھیج دیا تھا، جس نے حجاب پر پابندی کا عبوری فیصلہ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں