تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

امریکی فوج میں داڑھی، حجاب اور پگڑی کی اجازت

واشنگٹن: امریکی فوج نے اپنے افسران و اہلکاروں کو داڑھی رکھنے، پگڑی پہننے اور خواتین ملازمین کو حجاب کرنے کی اجازت دے دی، فیصلے کا مقصد اقلیتوں کی فوج میں بھرتی میں اضافہ کرنا ہے۔

اسی سے متعلق: نیویارک میں داڑھی چھوٹی نہ کرنے پر مسلمان پولیس افسر معطل

مغربی میڈیا کے مطابق امریکی فوج میں شامل اہلکاروں کو مذہبی شناخت برقرار رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے،امریکی فوج کے نئے قوانین کے تحت ملازمین کو داڑھی، پگڑی اور حجاب کی اجازت ہوگی تاکہ فوج میں اقلیتوں کی بھرپور شمولیت کو ممکن بنا یا جا سکے۔

یہ پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے مسلمان ملازمین ڈاڑھی نہیں‌ رکھ سکتے، سپریم کورٹ

امریکی فوج کے سیکریٹری کی جانب سے نئے قوانین متعار ف کرائے گئے ہیں جن کی اجازت ملنے کے بعد یہ قانون قابل عمل ہوجائے گا تاہم ان مذہبی امور کی اجازت بریگیڈ سطح کے کمانڈر سے لینی ہوگی جس کے بعد ہی داڑھی، پگڑی یا حجاب کی خواہش پوری ہوسکے گی، اجازت نہ ملنے کی صورت میں متاثرہ اہلکار آرمی سیکریٹری سے شکایت کرنے کا حق دار ہوگا۔

اسی سے متعلق: امریکا میں سکھ نے داڑھی اور پگڑی سے متعلق مقدمہ جیت لیا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے جس سے اقلیتوں کو امریکا کی خدمت کر نے کا زیادہ موقع ملے گا کیوں کہ ہم تمام مذاہب اور آزادی خیال کی عزت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طالب علم داڑھی رکھنے پر تعلیم سے محروم

امریکی میڈیا کے مطابق اس اقدام پر امریکا میں رہنے والے مسلمانوں اور سکھوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -