پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 35 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 426 روپے ہوگئی۔ عالمی منڈی میں سونا 14 ڈالر کمی کے بعد 1852 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری  ہے۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 192 روپے ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں