پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

چینی سفیر کے لیے ہلال پاکستان کا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفیر یاؤ جینگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چینی سفیر کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا۔ صدرعارف علوی سےسبکدوش چینی سفیر نے ملاقات بھی کی جس میں صدر نےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکیلئےچینی سفیرکی کوششوں کوسراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ چین ایک قریبی دوست ہے، چین نےقومی مفادکےامورپرہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، چین پاکستان اقتصادی راہداری سےعلاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی صدر کے دورےکا منتظر ہے اس دورے سے تجارت،معیشت اور دفاع کےشعبوں میں مزید تقویت ملےگی۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ خطےمیں امن اور روابط کو فروغ دینےکیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔

چینی سفیر نے کورونا کےدوران دورہ کرنے پر صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جب کہ صدر عارف علوی نے سبکدوش چینی سفیر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں