نئی دہلی: درخت کی کے تنے میں چھپ کر بیٹھے اور باہر کی دنیا کا نظار کرنے والے خوف زدہ الو کی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف فوٹو گرافر تفریح کے لیے کیمرہ ہاتھ میں لیے ہوٹل کے کمرے سے باہر نکلے تو اُن کی نظر ایک درخت کے تنے پر پڑی جو سفید تھی مگر اس میں دو زرد رنگ کے دائرے نظر آرہے تھے۔
فوٹو گرافی ایسا فن ہے جس کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔
تئیس سالہ فوٹو گرافر نے منظر دیکھتے ہی فوری طور پر کیمرہ ہاتھ میں تھاما اور خوبصورت منظر کو عکس بند کیا مگر جب انہوں نے تصویر کو غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک جانور درخت کے تنے میں چھپ کر باہر کی دنیا کا نظارہ کررہا ہے۔
اکشے ناریان کا کہنا ہے کہ جب میں نے تصویر دیکھی تو اس منظر کو اور قریب سے عکس بند کرنے کی کوشش کی تاکہ خوبصورت آنکھیں اور معصوم سے جانور کو کیمرے میں محفوظ کرسکوں۔
اُن کا کہنا ہے کہ کچھ دیر تصاویر بنانے کے بعد میں نے درخت کی جانب پیش قدمی کی اور آخر کار اُس الو تک پہنچ گیا جو اس کے تنے میں چھپا بیٹھا تھا۔
مزید پڑھیں: جاپان کے ریستوران الوؤں کی قتل گاہیں
فوٹو گرافر نے جب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں مداحوں نے بہت پسند کیا اور اکشے کے فن کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔