منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

غزہ کے 6 لاکھ بچوں کے معذور ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں کم از کم 6 لاکھ بچوں کے مستقل معذور ہونے کا خطرہ ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے طبی سامان کی مسلسل ناکہ بندی نے پولیو ویکسین کے داخلے کو روک دیا ہے جس سے نصف ملین سے زائد بچوں کو خطرہ لاحق ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی نے وزارت کی پولیو سے بچاؤ کی مہم کے فیز 4 پر عمل درآمد روک دیا ہے جس سے 602,000 بچے "مستقل فالج اور دائمی معذوری” کا شکار ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صحت کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں کو مناسب غذائیت اور پینے کے پانی کی کمی کی وجہ سے سنگین اور بےمثال صحت کی پیچیدگیوں کا خطرہ ہے۔

اسرائیل کی جاری ناکہ بندی نے مارچ کے اوائل سے ہی محصور انکلیو میں طبی امداد کے بہاؤ کا گلا گھونٹ دیا ہے، اقوام متحدہ نے انسانی بنیادوں پر تباہی کے گہرے ہونے کے انتباہ کئی بار جاری کیا ہے لیکن اسرائیل کی انسانیت سوز اقدامات اور ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں