بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

امریکی انتخابات،ٹرمپ اور ہلیری کی انتخابی ریلیاں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخاب کی مہم کے آخری روز ہلیری کلنٹن نے امریکی شہریوں سےاپیل کی ہے کہ وہ ایک خوشحال امریکہ کے لیےووٹ ڈالنےضرور نکلیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکہ میں صدارتی انتخاب کی مہم کے آخری دن ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ جبکہ ہلیری کلنٹن نے تین ریاستوں کے طوفانی دورے کیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی عوام کی محبت میں گرفتار ہو گئے ہیں جواب دلدل سے نکلنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوکاروں کو لانے کے باوجودہلیری سےزیادہ ہجوم ان کے پاس ہے ہلیری الیکشن مہم نہیں چلاسکیں اس لیے ان کی مہم اوباماچلارہےہیں۔

دوسری جانب مشی گن میں ہلیری کلنٹن کا انتخابی مہم سےخطاب کرتےہوئے کہناتھا کہ ٹرمپ کے پاس تجربہ نہیں کہ وہ صدربنیں۔انہوں نےامریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دینے کےلیے گھروں سےنکلیں،کیوں کہ وہ تمام امریکی شہریوں کی صدربنناچاہتی ہیں۔

امریکی صدر اوباما نے ہیلری کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں سنبھال سکتا وہ نیوکلیئر کوڈز کیا سنبھالے گا۔انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ الیکشن کے دن اپنے ووٹ کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کردیں۔

امریکی صدارتی انتخاب سےچندگھنٹے قبل ایک سروے کے مطابق 47 فیصد امریکی ہلیری کلنٹن جبکہ 43 فیصد ووٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد پندرہ کروڑ تیس لاکھ ہے جن میں سے پندرہ لاکھ مسلمانوں کو بھی ووٹ کاحق حاصل ہے۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں