اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے اقدامات دنیا کے لیے خطرے کا باعث ہیں، ہیلری کلنٹن

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اقدامات پوری دنیا کے لیے خطرے کا موجب بن گئے ہیں جس سے تشویش، بدامنی اور بے چینی پھیلنے کا اندیشہ ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کیا، ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گو کہ امریکی صدر نے کچھ کامیابیاں ضرورحاصل کی ہیں لیکن زیادہ تر ان کی غلط پالیسیوں اور مضحکہ خیز بیانات پوری دنیا میں امریکا کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی غیرسنجیدگی اورعجیب وغریب گفتگوامریکی عوام کے لیے باعث ندامت ہیں اور دنیا بھر میں امریکی صدر کے اس طرزعمل کو بہ طور مذاق لیا جاتا ہے جس کے باعث امریکی وقار اور نیک نامی کو شدید دھچکا پہنچا ہے.

اپنے انٹرو میں روس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہیلری کلنٹن نے اپنی شکست کا ذمہ دار روسی صدر کو قرقر دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے امریکی انتخابات کے دوران روسی انتظامیہ کو میرے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

ہیلری کلنٹن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پرامریکا کو بد عہدی اور بد اعتمادی کے ساتھ روشناس کرایا جس سے امریکی ساکھ متاثر ہو رہی ہے.

انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دھمکی دینے کو خطرناک قراردیا اور امریکی صدر کی اس پالیسی کو خطے کے لیے پریشان کن بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اس رویے سے تلخی میں اضافہ ہوگا اور خطے میں کشیدگی پھیلے گی.

ہلیری کلنٹن نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے معاملات کو جذباتیت کے بجائے پیشہ ورانہ طور پرسفارتی سطح پر حل کیے جائیں کیوں جنگ و جدل کسی بھی چیز کا حل نہیں ہوتے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں