ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

حنا آفریدی کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں لہنگے میں پُرجوش انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم وہ چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی تعریف کررہے ہیں، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ  آپ پرنسس لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حنا آفریدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں کردار ادا کیا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مایا علی، شہریار منورشبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل و دیگر شامل تھے۔

اس سے قبل اداکارہ حنا آفریدی نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں انہوں نے شادی، طلاق اور جیون ساتھی کی خوبیوں سمیت دیگر امور کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی تھئ۔

جو لڑکا پسند آیا اس سے خود اظہار محبت کروں گی، حنا آفریدی

اداکارہ حنا آفریدی نے کہا تھا کہ میری شادی میرے والدین کی پسند سے ہوگی، اس لیے میں ارینج میرج سے زیادہ لو میرج کو ترجیح دیتی ہوں، یہ بہتر ہوتا ہے کہ شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو جان لیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ شادی کے لیے پیسہ اہمیت نہیں رکھتا وہ تو ہم دونوں مل کر بھی کماسکتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ جو میرا ہمسفر ہو وہ مجھے محبت اور عزت دے، مجھ پر اعتماد کرے اور میں بھی اس پر اعتماد کرسکوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں