تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’بیوی شوہر سے سب کام کروالیتی ہے‘

اداکارہ حنا الطاف کا کہنا ہے کہ بیوی شوہر سے سب کروالیتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں آغا علی اور حنا الطاف نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات جوابات دیے۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ شادی ہوجاتی ہے شوہر کہتے ہیں کہ تھوڑا کام کرلو یہ سب کے ساتھ ہوتا ہے میرے ساتھ بھی ہوچکا ہے، آپ لوگ اس بارے میں کیا کہیں گے۔

اس پر حنا الطاف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’بیوی شوہر سے سب کروالیتی ہے۔‘

میزبان نے حنا سے کہا کہ تھوڑی سی ٹپس دے دو اس پر اداکارہ نے کہا کہ دو سال کی شادی ہے ٹپس نہیں آتی آپ کی شادی کو ماشا اللہ کافی عرصہ ہوچکا ہے۔

آغا علی نے کہا کہ مجھے کسی بھی ایک دن ایسا نہیں لگا کہ حنا کو شوٹنگ پر نہیں جانا چاہیے، ایک بار میں نے حنا سے کہا تھا کہ شاید مجھے مسئلہ نہیں ہے یہ اچھا کام کررہی ہیں بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے میں جلدی گھر آجاتا ہوں اور حنا دیر سے آتی ہیں میں ایک دفعہ اس پر غصہ میں آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ہی گھر پر نہیں ہوتے ہیں اور گھر کا کام نہیں ہوپاتا تھا پھر میں حنا سے اس بارے میں بات کی الحمد للہ ہم دونوں نے اس معاملے کو حل کرلیا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں