منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حنا الطاف کا مداحوں کے لیے مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے مداحوں کو زندگی آسان بنانے کا طریقہ بتا دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اسی طریقے پر کاربند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے، ایک مداح نے حنا سے پوچھا کہ وہ ہر وقت اتنا مثبت کیسے رہتی ہیں؟

حنا نے جواب دیا کہ میں نے اپنے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے کہ جو پیار اور عزت دے آپ بھی اسے پیار اور عزت لوٹائیں، اور جو نہیں دیتا تو ایسے لوگوں کے لیے میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کا آسان ترین فارمولہ ہے ابھی سے پکڑ لیں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حنا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پسند سے اور محبت کی شادی کی ہے، ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے بعد نہایت خوش اور پرسکون ہیں اور اس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

خیال رہے کہ حنا الطاف نے کچھ عرصے قبل لاک ڈاؤن کے دوران اداکار آغا علی سے شادی کرلی تھی، شادی نہایت سادگی سے انجام پائی جس میں دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں