اداکارہ حنا الطاف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں چپ رہنے والے فنکاروں کو نہیں بھولوں گی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا الطاف نے لکھا کہ جو جو چپ تھے ابھی 14 اگست آئے گا جھنڈے کے ساتھ پوسٹ لگائیں گے، سبز اور سفید کپڑے پہنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں تلخ شخصیت نہیں ہوں لیکن میں تو نہیں بھولوں گی۔
حنا الطاف نے مزید لکھا کہ افسوس، یہ آپ کا ڈر نہیں ہے، اس کو ایمان کی کمزوری کہتے ہیں۔‘
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ رابعہ کلثوم نے فنکاروں کو کہا کہ وہ مستقبل میں بالی ووڈ میں کام نہ کریں ورنہ براہ راست تھپڑ کھائیں گے۔
یہ پڑھیں: رابعہ کلثوم کا فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
اداکارہ نے لکھا کہ ’ایسے اداکاروں کے منہ پر پہلا ٹماٹر میں ماروں گی۔‘
رابعہ کلثوم نے آخر میں مطالبہ کیا کہ ’پاکستانی فنکاروں کے بھارت جانے پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں آئین منظور کیا جائے۔‘
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی فنکاروں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے ہیں۔