جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حنا الطاف نے شادی سے قبل آغا علی کے لیے کیا کہا؟ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ حنا الطاف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شادی سے قبل آغا علی سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

معروف اداکار جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کا شمار مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں ہوتا ہے، گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شادی سے قبل حنا الطاف نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں حنا سے ان اداکاروں کے بارے میں پوچھا گیا جو کھانے کے معاملے میں شکایت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

سوال کے جواب میں حنا الطاف نے بتایا کہ ایک اداکار ہیں جو کہ اچھے انسان ہیں آغا علی، میں نے ان کے ساتھ پروگرام کی میزبانی کی تھی وہ شکایت کرتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعۃ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں