ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

حنا درانی نے والد کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور 1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی کی بیٹی حنا درانی نے والد کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

حنا درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے بابا، انسان کو ہر لحاظ سے انتہائی قابل احترام، نرم دل، ہمدرد، ہنر مند اور ناقابل یقین ہونا چاہیے اور آپ میں یہ تمام خوبیاں موجود تھیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے اپنی زندگی کے ہر رشتے کو بخوبی نبھایا، آپ ناصرف بہترین انسان تھے بلکہ ایک اچھے بیٹے، شوہر، والد، چچا اور دادا بھی تھے۔‘

- Advertisement -

حنا درانی نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہمیشہ درست صحیح راستے پر چلنا اور دوسروں کی مدد کرنا سکھایا۔‘

اعجاز درانی کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ کے انتقال نے میرا دل توڑ دیا ہے اور آپ میرے دل کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ لے گئے ہیں، لیکن میں پھر بھی ہمیشہ آپ سے محبت کرتی رہوں گی۔

انہوں نے اپنے مرحوم والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہم سب کے لیے جو کچھ بھی کیا میں اس کے لیے آپ کی بے حد شکر گزار ہوں اور میری دعا ہے کہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔‘

حنا درانی نے لکھا کہ ’آپ کی وفات کے بعد، ہمیں جن لوگوں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اُس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ آپ ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کرتے تھے۔

آخر میں اُنہوں نے تمام صارفین سے اعجاز درانی کی مغفرت کے لیے دُعا کرنے کی اپیل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں