جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

سنجے دت سے متعلق حنا خان کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے کینسر سے طویل عرصے تک جنگ لڑی، تاہم اب انہوں نے معروف بھارتی اداکار سنجے دت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے کینسر سروائیورز کے نام معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ میں گزشتہ سال جون میں بریسٹ کینسر کی اس وقت تشخیص ہوئی جب وہ اسٹیج تھری پر پہنچ چکا تھا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اپنی اس جرنی کو دیگر کینسر سروائیورز کیلئے ایک حوصلے اور امید کے طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیا۔

اداکارہ نے حالیہ پوسٹ میں بڑا انکشاف کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی، انسٹاگرام پر انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں سنجے دت کا ایک انٹرویو کلپ شامل تھا۔

اداکارہ اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ اسٹیج فور کینسر میں مبتلا اداکار سنجے دت کی جدوجہد نے ہی انہیں کیموتھراپی کے دوران بے حد طرح متاثر کیا۔

اداکارہ نے سنجے دت کی ہمت اور عزم کو سراہتے ہوئے تحریر کیا کہ ’واہ، ایک چوتھے اسٹیج کے کینسر سروائیور! انہوں نے کیموتھراپی کے فوراً بعد چھ گھنٹے تک الٹا لٹکنے کی مشق کی۔ کیا زبردست شخصیت ہے، کیا طاقت ہے، اور کیا عزم ہے!’۔

حنا نے سنجے دت کے سفر کو دیکھ کر اپنی جدوجہد پر غور کیا اور مزید لکھا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں یہ کلپ دیکھ رہی ہوں، کیا بہادر انسان ہے! وہ واقعی ایک حوصلہ افزا شخصیت ہیں۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کروں گی اور کسی بھی حالت میں بہتری کی راہ تلاش کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ یہ میرا ذاتی سفر ہے، یہ میری اپنی لڑائی ہے، یہ میرے جسم کی صلاحیت ہے، یہ میری کہانی ہے۔ میں نے پختہ عزم کر رکھا ہے کہ میں زندگی گزارنا نہیں چھوڑوں گی، چاہے حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں۔

اپنی پوسٹ کا اختتام اداکارہ نے اس یاد دہانی کے ساتھ کیا کہ کینسر کا علاج ہر شخص پر مختلف انداز میں اثر انداز ہوتا ہے، انہوں نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ دو مریض جو ایک ہی کینسر میں مبتلا ہوں، ان کا علاج بھی مختلف ہو سکتا ہے۔

فلم ’ڈاکو مہاراج‘ سے اروشی روٹیلا کے مناظر ڈیلیٹ کر دیے گئے

بعض اوقات دو لوگ ایک ہی کیموتھراپی لے رہے ہوتے ہیں لیکن ان کے تجربات بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ کسی کے لیے یہ ایک آسان سفر ہو سکتا ہے، اور کسی کے لیے انتہائی مشکل اور تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں