منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد حنا خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ حنا خان کا بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد پہلا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گزشتہ روز حنا خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے انکشاف کیا تھا۔ اداکارہ کے مداحوں کو اس خبر سے شدید دھچکا لگا تھا۔

حنا خان نے لکھا تھا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

- Advertisement -

بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد حنا خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

بھارتی اداکارہ نے لکھا تھا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں میں اس بیماری پر قابو پانے کیلیے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں کینسر کو شکست دینے کیلیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہو جاؤں گی۔

آج حنا خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جو ان کے مداحوں کے درمیان موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے اس میں لکھا کہ ’یہ وقت بھی گزر جائے گا‘۔

مداحوں کے ساتھ فلمی شخصیات نے بھی حنا خان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ کینسر سے صحتیاب ہونے والی اداکارہ ماہیما چوہدری نے حنا خان کیلیے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ آپ میری بہادر حنا ہیں، میں جانتی ہوں کہ آپ بالکل ٹھیک ہو جائیں گی کیونکہ آپ کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔

بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد حنا خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں