منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ حنا خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ حنا خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا کہ ’کیا آپ کو بتائی؟‘

- Advertisement -

حنا خان وائرل ویڈیومیں کہتی ہیں کہ ’میری ماں نے آج تک وہ بات نہیں بتائی جو وہ ہمیشہ کہتی تھی، تو گھر آ پھر تجھے بتاتی ہوں۔‘

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

حنا خان نے ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔ اداکارہ کو گزشتہ سال فلم ’کنٹری آف بلائنڈ‘ میں دیکھا گیا تھا۔

حنا خان کی جانب سے  عمرے  کے دوران زیارت کیلئے جانے والے مقدس مقامات کی بھی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ حنا خان اس سے  قبل  گزشتہ برس رمضان کے مہینے میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں