ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے شہرت پانے والی نامور اداکارہ حنا خان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق حنا خان نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ علیل ہیں۔
حنا خان کے مطابق وہ پچھلے چار دنوں سے 102-103 ڈگری بخار میں مبتلا ہیں جس کے باعث اب انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑ گیا۔
بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ تیز بخار کی وجہ سے چار راتیں خوفناک گزری ہیں اور یہ کم نہیں ہو رہا، اب مجھ میں بالکل ہمت نہیں رہی اور بہت تکلیف میں ہوں۔
حنا خان نے لکھا کہ صحت سے متعلق اس لیے آگاہ کر رہی ہوں کیونکہ بہت سے چاہنے والے پریشان ہیں، میں جلد صحت یاب ہو جاؤں گی، آپ لوگ مجھے پیار بھیجتے رہیں۔
یاد رہے کہ حنا خان اس سے قبل بھی اکتوبر میں علاج کیلیے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ کام کی بات کریں تو 36 سالہ اداکارہ کو حال ہی میں فلم ’کنٹری آف بلائنڈ‘ میں دیکھا گیا۔
View this post on Instagram