جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

روضہ رسولؐ کے سامنے افطار، حنا خان کی تمنا پوری ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے روضہ رسولؐ کے سامنے روزہ افطار کرنے کے روح پرور لمحات کی ویڈیو شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کی توجہ سمیٹ لی۔

اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان روضہ رسولؐ کے سامنے بیٹھی ہیں، وہ پہلے جائے نماز بچھاتی ہیں اور پھر افطار کا انتظار کرنے کے لئے بیٹھ جاتی ہیں۔

حنا خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،‘تمنا تھی کہ مدینے میں روزہ ہو اور سامنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ مبارک ہو۔

انہوں نے لکھا کہ مدینہ یہ شہر رسول اللہ ﷺ کا ہے جہاں دل کو چھو لینے والا سکون، وہ جاہ و جلال، وہ ٹھہراؤ، وہ خوشبو بھری ہوا، وہ ناقابلِ بیان خوشی، وہ روحانی تعلق ہے جہاں سب کچھ بالکل درست محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو کا ایک طویل ایلبم شیئر کیا، اداکارہ نے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کے لیے اپنے کزن بھائی منان میر کے ساتھ مکہ مکرمہ، سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں رمضان المبارک میں اپنے کزن کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔

حنا نے دعائیہ ہاتھوں والے ایموجی کے ساتھ الحمدللہ، عمرہ 2025 لکھا ہے انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی، اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں