پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

شاداب خان نے نامور بھارتی اداکارہ کا دل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ 2023 میں اپنے احسن اقدام کی بدولت نامور بھارتی اداکارہ کا دل جیت لیا۔

گزشتہ ہفتے سری لنکا میں کھیلے گئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شاداب خان کو ایک موقع پر حریف ٹیم کے بلے باز ہاردک پانڈیا کے جوتے کا تسمہ باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔

جب اس یادگار لمحے کی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی تو شاداب خان کے احسن اقدام کو دونوں ممالک کے رہنے والوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

نہ صرف یہ بلکہ قومی کرکٹر نے نامور ہیروئن حنا خان کا بھی دل جیت لیا۔

حنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جوتے کا تسمہ باندھنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت، تعلیم یافتہ، امیر، غریب اور کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ آپ کس ملک سے ہیں یا آپ کون سی زبان بولتے ہیں، آپ لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں، اس سے آپ کے بارے میں بہت کچھ پتا چلتا ہے۔

شاداب خان نے نامور بھارتی اداکارہ کا دل جیت لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں