بھارتی اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ حنا خان چھاتی کے کینسر کے تیسرے اسٹیج میں مبتلا ہیں لیکن وہ مثبت انداز میں حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔
کینسر میں مبتلا حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کے ساتھ اپنے علاج کے دوران کی تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے، جس میں اسپتال کے کچھ لمحات بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اپنی جذباتی پوسٹ میں حنا خان نے چھاتی کے کینسر سے جنگ کے دوران راکی کی مسلسل حمایت، محبت اور موجودگی کے لیے ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔
حنا نے بتایا کہ یہ پوسٹ بہترین انسان کے لیے جس کو میں جانتی ہوں! جب میں نے اپنا سر منڈوایا، تو اس نے بھی اپنا منڈوا لیا اور صرف اس وقت اپنے بال بڑھانے شروع کیے جب میرے بال بڑھنا شروع ہوئے۔
حنا نے مزید کہا کہ راکی میرے لیے روشنی کی کرن ہیں، راکی نے میری مکمل دیکھ بھال کی، اس سفر میں خاص طور پر پچھلے دو مہینوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، یہ دو مہینے میرے لیے بہت مشکل تھے، لیکن راکی تم نے میری زندگی آسان بنا دی، تم نے مجھے خود سے محبت کرنا سکھایا ہے۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ تم میرے لیے خدا کی نعمت ہو، میری خواہش ہے کہ ہر عورت کی زندگی میں تم جیسا شخص ہو، تم نے میرے لیے سانس لینا بہت آسان کر دیا، دل کی گہرائیوں سے تمہاری شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ حنا خان نے جولائی 2024 میں اپنے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص کی خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں تک پہنچائی تھی۔