سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بتایا ہے کہ شادی سے پہلے منگنی کیوں ضروری ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ حنا خواجہ بیات اور منزہ عارف نے شرکت کی اور شادی اور منگنی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بڑی اور شاندار منگنی اور شادیوں کے خلاف ہوں، منگنی ایک زبان اور کمٹمنٹ ہوتی ہے اب جو ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے کہ شاندار طریقے سے منگنی کی جائے اس کی ضرورت نہیں ہے جس سے نظروں میں آجاتے ہیں۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ منگنی کا پیریڈ اس لیے بہتر ہوتا ہے کہ آپ لوگوں کو جان لیتے ہیں، کوئی ایسی بات ہو جس سے آپ رشتے کو جاری نہ رکھنا چاہیں تو بہتر آپشن ہوتا ہے کہ منگنی کو ختم کردیں۔
اداکارہ نے کہا کہ لڑکی کو نکاح کرنے کے بعد گھر میں بٹھانے پر سو باتیں اور زبانیں ہوتی ہیں، نکاح کرکے مزید وقت دینا مسائل کو جنم دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منگنی ختم ہوتی ہے تو کہتے ہیں رشتہ تھا ٹوٹ گیا لیکن نکاح ختم کرنے پر یہی کہا جائے گا کہ طلاق ہوگئی۔