جمعہ, اکتوبر 4, 2024
اشتہار

’پاکستان کو کھلے دل کیساتھ بھارتی وزیر خارجہ کو ویلکم کرنا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کھلے دل کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو ویلکم کرنا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان میں اہم کانفرنس ہونے جا رہی ہے، بھارت سے وزیر اعظم نریندر مودی نہیں آ رہے لیکن وزیر خارجہ جے شنکر کو بھیجا جا رہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اہم کانفرنس کا میزبان ہے لہٰذا بھارتی وزیر خارجہ کی آمد کو مثبت دیکھنا چاہیے۔

- Advertisement -

پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھلنے لگی

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں دیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کرے گا، جے شنکر سمٹ میں شرکت کیلیے پاکستان جائیں گے اور 15 اور 16 اکتوبر کو اس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ جے شنکر کی جانب سے پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دوطرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات کچھ دنوں میں بتائی جائیں گی۔

پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کیلیے دعوت نامہ بھیجا تھا تاہم بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا ہے تاہم ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے، وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں