پیر, جون 24, 2024
اشتہار

’رشوت دے کر فالوورز۔۔۔‘ ادکارہ حنا رضوی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے کہا ہے کہ انسٹاگرام پر 4 ملین فالوورز نہیں ہیں۔

اداکارہ حنا رضوی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنے شوہر عمار احمد کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کی شاپنگ سے متعلق گفتگو کی۔

حنا رضوی نے بتایا کہ میں رمضان میں بیمار تھی اور اسی دوران میں نے اپنی شادی کی مکمل خرید و فروخت کی، مجھے سرخ رنگ پسند ہے مگر شادی کے لیے مجھے اس وقت سنہری رنگ اچھا لگا تو میں نے ویسا ہی لیا۔

- Advertisement -

حنا رضوی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شادی پر پہنا گیا اُن کا لباس کسی ڈیزائنر کا نہیں تھا بلکہ انہوں نے اپنا عروسی لباس گھر کے نیچے ہی موجود ایک دکان سے خریدا تھا۔

اس پر شو کی میزبان، مدیحہ نقوی نے سوال پوچھا کہ ’آپ نے شادی کے جوڑے کے لیے کسی ڈیزائنر کے ساتھ اشتراک کیوں نہیں کیا ؟ جس پر حنا رضوی نے کہا کہ ڈیزائنرز کی جانب سے شادی کے جوڑے بھی اُنہیں دیے جاتے ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 4 ملین فالوورز موجود ہوتے ہیں۔

حنا رضوی نے کہا کہ میرے پاس اتنے فالوورز نہیں ہیں اور نہ ہی میں رشوتیں دے کر اپنے فالوورز بڑھانا چاہتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں