ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

حنا طارق کی ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا طارق کی ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ’سرخ‘ جوڑے میں ’نقاب‘ کے سیٹ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لباس کی مناسبت سے ہارٹ ایموجی بنائی۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ’نقاب‘ میں ان کے کردار کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل نقاب میں حنا طارق کے علاوہ اداکار علی انصاری، ہمایوں اشرف اور ثنا علی شامل ہیں۔

ڈرامے کی معاون کاسٹ میں جاوید جمال، صدف صدیقی، ساجد شاہ، عمارہ ملک، احمد رفیق، ہما طاہر، ریحان سعید اور حوریہ منصور سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ ڈرامہ سیریل شافعہ خان نے لکھا ہے جبکہ ہدایت کاری سید جری خوشنود نقوی نے کی ہے جبکہ اس ڈرامے کو سکس سگما پلس اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں