منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

حنا طارق کی شوبز میں کس طرح انٹری ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے شوبز میں آنے کی وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں عمر شہزاد، حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، احسن شامل تھے۔

اس کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

شوبز میں آنے کے سوال پر حنا طارق نے بتایا کہ مجھے شروع سے ہی شوق تھا میں خود کو اسکرین پر دیکھنا چاہتی تھی لیکن لوگ پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتہار سے شروعات کی تھی اس کے بعد اداکاری شروع کی۔

حنا طارق نے کہا کہ شروع سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کا شوق تھا لیکن اس وقت پڑھائی چل رہی تھی جب تعلیم مکمل ہوگئی تو کراچی آئی اداکاری شروع کی۔

اداکارہ نے کمرشل کے لیے انسٹاگرام سے اپروچ کیا گیا تھا جس کے بعد اشتہار ملا تھا، گھر میں کسی فرد کا بھی شوبز سے تعلق نہیں ہے۔

حنا طارق کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے لیے ایک سال تک گھر والوں کو منانا پڑا اب سب خوش ہیں اور کہتے ہیں جو کرنا چاہتی ہو کرلو، بھائی، والدین بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں