اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

حنا طارق کو مداحوں نے عائزہ خان کی مشابہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کو مداحوں نے عائشہ خان کی مشابہ قرار دے دیا۔

اداکارہ حنا طارق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں ’ایمان‘ کا مرکزی کردار نبھا کر تعریفی سمیٹ رہی ہیں اور ان کے ساتھ علی انصاری ہیرو کے کردار میں موجود ہیں۔

مداح علی انصاری کے ساتھ حنا طارق کی کیمسٹری کو پسند کررہے ہیں۔

حنا طارق کی ‘نقاب’ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

انٹرنیٹ کا یہ بھی خیال ہے کہ حنا طارق ، عائزہ خان سے ملتی جلتی ہیں اور دونوں ہی خوبصورت ہیں۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ ‘میں سمجھتا تھا کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔‘

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’ہاں دونوں میں مشابہت ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ دونوں خوبصورت ہیں اور تاثرات میں ایک جیسے نظر آنے ہیں۔‘

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، غنا علی، جاوید جمال، صدف صدیقی، ساجد شاہ، عمارہ ملک، احمد رفیق، ہما طاہر، ریحان سعید اور حوریہ منصور سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ ڈرامہ سیریل شافعہ خان نے لکھا ہے جبکہ ہدایت کاری سید جری خوشنود نقوی نے کی ہے جبکہ اس ڈرامے کو سکس سگما پلس اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں