پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کردی جس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرکے اپنے کردار کو متعارف کرایا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے سرخ دل کے ایموجی کے ساتھ کیپشن میں لکھا لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ ایمان کو پسند کریں گے‘اور پوسٹ میں بالی ووڈ فلم ’مائی نیم از خان‘ کا گانا ’سجدہ‘ شامل کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ حنا طارق کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس ڈرامے میں ان کے کردار ایمان کیلیے بھی تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل نقاب میں حنا طارق کے علاوہ اداکار علی انصاری، ہمایوں اشرف اور ثنا علی شامل ہیں۔
ڈرامے کی معاون کاسٹ میں جاوید جمال، صدف صدیقی، ساجد شاہ، عمارہ ملک، احمد رفیق، ہما طاہر، ریحان سعید اور حوریہ منصور سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ ڈرامہ سیریل شافعہ خان نے لکھا ہے جبکہ ہدایت کاری سید جری خوشنود نقوی نے کی ہے جبکہ اس ڈرامے کو سکس سگما پلس اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔