منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سلمان خان شادی کے لیے میرا انتظار کررہے ہیں، حنا طارق

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان شادی کے لیے ان کا انتظار کررہے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی کاسٹ نے دو روز قبل پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جس میں حنا طارق، زینب رضا، رابعہ کلثوم، اور عمر شہزاد شامل تھے۔

میزبان نے پوچھا کہ حنا طارق کون سے سیلبرٹی کا پیچھا کرتی ہیں؟۔

- Advertisement -

جواب میں عمر شہزاد اور رابعہ کلثوم نے بتایا کہ یہ سلمان خان کو فالو کرتی ہیں جو کہ سب کو پتا ہے، یہ باتیں بھی سلمان خان کی ہی کرتی ہیں زینب رضا نے کہا کہ مجھے بھی وہ بہت پسند ہیں۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ حنا بتاؤ سلمان خان شادی کب کررہے ہیں؟ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ میرا انتظار کررہے ہیں جب میں تھوڑی سی بڑی ہوجاؤں گی تو شادی کرلیں گے۔

شوبز میں آنے کے سوال پر حنا طارق نے بتایا کہ مجھے شروع سے ہی شوق تھا میں خود کو اسکرین پر دیکھنا چاہتی تھی لیکن لوگ پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتہار سے شروعات کی تھی اس کے بعد اداکاری شروع کی۔

حنا طارق نے کہا کہ شروع سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کا شوق تھا لیکن اس وقت پڑھائی چل رہی تھی جب تعلیم مکمل ہوگئی تو کراچی آئی اداکاری شروع کی۔

اداکارہ نے کمرشل کے لیے انسٹاگرام سے اپروچ کیا گیا تھا جس کے بعد اشتہار ملا تھا، گھر میں کسی فرد کا بھی شوبز سے تعلق نہیں ہے۔

حنا طارق کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے لیے ایک سال تک گھر والوں کو منانا پڑا اب سب خوش ہیں اور کہتے ہیں جو کرنا چاہتی ہو کرلو، بھائی، والدین بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں