ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

چینی ائیر شو میں 6th جنیریشن جدید طیاروں نے دھوم مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چینی ائیر شو میں سیکستھ جنیریش جدید طیاروں نے دھوم مچا دی اور شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی ائیر شو کے دوران ہونے والی نمائش میں اسٹیلتھ جے تھرٹی فائیو شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا، لڑاکا سپر سانک طیارے میں خلاء سے بھی ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔

چین کے تیار کردہ جدید سکستھ جنریشن جے- تھرٹی فائیو اے سٹیلتھ لڑاکا سپر سانک طیارے کو ’’بیڈی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اسٹیلتھ ملٹری جیٹ طیاروں میں ایسی خصوصیات ہیں، جن کے باعث ریڈار اور دیگر سراغ لگانے والے نظاموں کے لیے انہیں تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

ریڈار، انفراریڈ، بصری اور صوتی نشانات کم کرنے کے لیے ان میں جدید ٹیکنالوجیز اور ڈیزائن کی حکمت عملی استعمال کی جاتی ہے، جس سے انہیں دشمن کے دفاعی نظام کے لیے ’ نظر نہ آنے والا‘ یا ’خفیہ‘ بنا دیا جاتا ہے۔

جے تھرٹی فائیو اے ’بنیادی طور پر فضائی جنگی کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ فضا سے زمین پر بھی حملہ کرسکتا ہے، چین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس طیارے رکھنے والا امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں