تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کااعلان

نئی دہلی : ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا، انتہاپسندتنظیم ہندو یووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے پر بھارتی انتہا پسند ہندو نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے اور ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کے قتل کا ریٹ مقرر کردیا۔

ہندو انتہا پسند تنظیم نے سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کیا ہے ، انتہاپسندتنظیم ہندویووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔

انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ نے کہا کہ ” اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔

ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندوستان میں نہیں رہنے دیں گے۔

یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کرتار پورراہداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے ، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ جب بھی کرتارپورصاحب کی تاریخ لکھی جائےگی عمران خان پہلانام لکھاجائے گا،یہ معجزہ ہےجو73سال میں نہیں ہواوہ3ماہ کےاندراندر ہوگیا،زندگی بھرکرتارپورکوریڈورمنصوبےپرشکرگزاررہوں گا۔

مزید پڑھیں : پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار دلدار عمران خان جیوے، سدھو

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بناتے ہیں، عمران خان ان میں سے ہے، اس مرتبہ پاک دھرتی سے مٹی بھی لے کر جاؤں گا، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار دلدار عمران خان جیوے۔

خیال رہے اس سے قبل اگست میں نوجوت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

جس کے بعد لدھیانہ میں مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

بھارت میں انتہاپسند ہندوتنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -