بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی جینا دوبھر کردیا ہے، ہندو رہنما نے مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرکے سرعام جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
بھارت میں آئے روز مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت پر منبی بیانات دینے اور مہمات چلانے کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ واقعے میں ایک انتہاپسند ہندو رہنما نے مسلم لڑکیوں کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر سیتاپور سے وائرل ہوئی جہاں ایک ہندو رہنما نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے میں کسی مسلمان نے کسی لڑکی کو چھیڑا تو میں اس کے گھر سے اس کی بیٹی یا بہو کو اغوا کر کے سب کے سامنے ریپ کا نشانہ بناؤں گا۔
ہندو رہنما کی دھمکی پر ہندوؤں عوام کی جانب سے خوب داد دی گئی اور انتہاپسند رہنما کی حمایت کی جاتی رہی جب کہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
اسی ہندو رہنما کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اس کی گاڑی پر مسلح پولیس اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے چھ روز گزرنے کے باوجود انتہا پسند ہندو رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی ریاست راجھستان میں میں مسلم کش فسادات کے دوران انتہا پسند ہند بلوائیوں نے مسلمانوں کے درجنوں گھروں پر حملہ کر کے ناصرف توڑ پھوڑ کی تھی بلکہ انہیں نذر آتش بھی کیا گیا۔
TRIGGER WARNING!
A Mahant in front of a Masjid in the presence of Police personals warns that He would K!dnap Muslim Women and ₹@pe them in Open.According to the locals near Sheshe wali Masjid, Khairabad, Sitapur. This happened on 2nd Apr 2022, 2 PM. @sitapurpolice @Uppolice pic.twitter.com/wkBNLnqUW0
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) April 7, 2022