22.6 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ، شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ پر پابندی کا مطالبہ ، پوسٹرز پھاڑ ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ پر پابندی کا مطالبہ کردیا اور   مودی کے شہر میں فلم پٹھان کے پوسٹرز اتار دیئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں نے نشانے پر رکھ لیا، گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں نے شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے خلاف احتجاج کیا۔

مشتعل انتہا پسند گروہ نے فلم کو ہندو مخالف قرار دیتے ہوئے ریاست گجرات میں فلم کے پروموشن سیٹ پر ہلا بول دیا، فلم کی اسکرینگ روک کر تور پھوڑ کی اور شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے پوسٹرز پھاڑ ڈالے، اس موقع پر نتظامیہ اور پولیس بھی تماشہ دیکھتی رہی۔

- Advertisement -

مسلمانوں سے نفرت میں ہندو انتہا پسند وں نے شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ پر پابندی کا مطالبہ کردیا اور ہٹلر کے پیرو کار مودی کے شہر میں فلم پٹھان کے پوسٹرز اتار دیئےگئے۔

خیال رہے شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘25جنوری 2023کو ریلیز ہونی ہے اور گجرات میں فلم ’’پٹھان‘‘پر پابندی نسل پرست مہم کا حصہ ہے۔

بھارت میں شاہ رُخ خان ودیگر مسلمان ’’پٹھان‘‘اور’’خان‘‘کے نام سے ہمیشہ زیرعتاب رہے ، اس سے قبل گجرات میں مسلم اداکارسیف علی خان کی فلم’’ٹان ڈو‘‘پربھی پابندی لگی تھی۔

انتہاپسندوں کے دباؤ میں فلم سازوں اور اداکاروں کو معافی مانگنے پر بھی مجبور کیا گیاتھا جبکہ ماضی میں بھارت میں مزاحیہ اداکارمنو رفاروقی بھی ناکردہ جرم کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں