اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

انتہا پسند ہندوؤں نے سوناکشی اور شتروگھن کو دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف فلم اسٹار سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی پر ناخوش انتہا پسند ہندوؤں نے اداکارہ اور ان کے والد شتروگھن کو دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی پر سیخ پا انتہا پسند ہندوؤں کے گروہ شیو بھاوانی سینا نے ریاست بہار میں بھرپور احتجاج کیا اور پٹنہ میں جوڑے کے خلاف پوسٹرز بھی چھپوائے گئے۔

پوسٹرز میں نہ صرف نوبہاتے جوڑے بلکہ بالی وڈ اداکارہ کے والد نامور اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پوسٹرز میں دھمکی دی گئی کہ دونوں باپ بیٹی کبھی پٹنہ کا دورہ کرنے کی ہمت نہ کریں۔

- Advertisement -

گروہ نے مطالبہ کیا کہ شتروگھن ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ ’رامائن‘ اور بیٹوں لو اور کش کے نام تبدیل کریں کیونکہ ان ناموں سے ہندو مذہب کی توہین ہوتی ہے۔

دوسری جانب، شتروگھن سنہا نے بیٹی کی شادی پر احتجاج کرنے والوں کو ’بے روزگار‘ قرار دیتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اس فقرے ’کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا‘ پر انتہا کہنا چاہوں گا کہ کہنے والے اگر بے کار اور بے روزگار ہوں تو کہنا ہی ان کا کام بن جاتا ہے۔

شتروگھن سنہا نے واضح کیا کہ میری بیٹی نے کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کیا، شادی دو لوگوں کا ذاتی معاملہ ہے جس پر کسی کو تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

نامور اداکار و سیاستدان نے ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جاؤ اور کچھ کام کاج کرو‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں